فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے ،ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کر نا ہوگا ،مسلم لیگ (ن)

انتہائی پسندی اسلام کا پیغام نہیں ، سب نے ملک کر اسے شکست دینی ہے ،پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، سیاسی لیڈر کا رویہ، زبان اور لہجہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کریگا، شاہد خاقان عباسی پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہو گا، سابق وزیر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 مئی 2019 15:17

فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے ،ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کر نا ہوگا ،مسلم لیگ (ن)
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے ،ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کر نا ہوگا ،انتہائی پسندی اسلام کا پیغام نہیں ، سب نے ملک کر اسے شکست دینی ہے ،پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، سیاسی لیڈر کا رویہ، زبان اور لہجہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کریگا۔

پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا پیغام ہے، انتہاپسندی اسلام کا پیغام نہیں، ہمیں انتہا پسندی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور سب نے مل کر اسے شکست دینی ہے، پاکستان کی عوام نے انتہا پسندی کی نفی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، سیاسی لیڈر کا رویہ، زبان اور لہجہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کریگا، تفریق،گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے، ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل اسلامک انسٹی ٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک انسٹی ٹیوٹ فار پیس کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر بین المسالک، بین المذاہب اور بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھانا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مذہبی اسکالر اور سیاسی قائدین کے ساتھ مل کر امن اور یک جہتی کا پیغام دینا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں