t ظفروال،وین اورکوچ میں المنا ک تصادم،7 افراد جاں بحق،16زخمی

Sجاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل

اتوار 16 جون 2019 19:15

ِنارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) ظفر وال روڈ پرکوچ سے تصادم کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی ‘جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 7 افرادجھلس کر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وین لاہور سے ظفر وال جا رہی تھی کہ کوچ سے تصادم سے ہو گیا ،حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق اور16 زخمی ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں