مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں،احسن اقبال

گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:41

مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں،احسن اقبال
نارروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے، تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔رہنما (ن )لیگ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کر دے۔ 

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں