ساری دنیا میں جتنا پہلے آپکا نام تھا آج اس سے سو گنا زیادہ پہچان آپکو بابے گورونانک نے دے دی ہے: سدھو کا عمران خان سے مکالمہ

آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ نے کتنا بڑا کام کیا ہے۔ آپ ساری دنیا کے سکھوں کے دلوں میں جابسے ہیں: نوجوت سنگھ سدھو کی وزیراعظم سے بس میں گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 9 نومبر 2019 23:55

ساری دنیا میں جتنا پہلے آپکا نام تھا آج اس سے سو گنا زیادہ پہچان آپکو بابے گورونانک نے دے دی ہے: سدھو کا عمران خان سے مکالمہ
نارووال (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) نوجوت سنگھ سدھو کی وزیراعظم عمران خان سے بس میں گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ سدھو نے وزیراعظم عمران خان سے بس میں سفر کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا میں جتنا پہلے آپکا نام تھا آج اس سے سو گنا زیادہ پہچان آپکو بابے گورونانک نے دے دی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم سے مزید کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ نے کتنا بڑا کام کیا ہے، آپ ساری دنیا کے سکھوں کے دلوں میں جابسے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نارووال میں کرتارپور راہدری کا افتتاح کر کے بھارتی وفد کے ہمراہ بس میں کھڑے ہو کر ٹرمینل کی جانب جا رہے تھے جب نوجوت سنگھ سدھو نے انکا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔
 اس سے قبل افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں سکھ قوم کی آواز بن کر بول رہا ہوں،سکھ قوم ایک فیصد ہے لیکن ان کا دبدبا 50فیصد ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیا انصاف کے ایک شخص اپنے باپ کے گھر نہ آ سکے۔چار نسلیں اپنے باپ کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں۔ 72 سالوں میں سکھ برادری کی آواز کسی نے نہیں سنی ۔لیکن عمران خان جیسے نیک وزیراعظم نے یہ کام کیا۔انہوں نے کہا کہ میں شکریہ لے کر آیا ہوں،دل نذرانہ لے کر آیا ہوں۔عمران خان آپ دلوں میں بستے ہیں۔ عمران خان جیسے لوگ تاریخ بنایا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ملے گا مار کر کسی کو،مارنا ہے تو احسان سے مار دو۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان !سکھ برادرای نے جو آپ کے لیے کرنا ہے وہ دنیا سیکھے گی۔ سکھ دنیا بھر میں عمران خان کے ترجمان بن کر جائیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کہ آج جھپی ٹھنڈ لے کر آئی ہے۔اگر جھپی ڈالنے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو 100جھپیاں ڈالتے ہیں۔آج 14کروڑ سکھوں کے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ سب اللہ تعالیٰ کے لیے کیا ہے۔عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا ہے وہ ناقابلِ فراموش ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں