نارووال میں راشن کی تقسیم کے دوران جھگڑا، متعدد زخمی

لڑائی میں مزدوروں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 3 اپریل 2020 11:20

نارووال (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اپریل2020ء) نارووال میں راش کی تقسیم کے دوران جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میںمتعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں میں راش تقسیم کرنے آئے تھے۔ لیکن مزدوروں کی جانب سے ان پر حملہ کیاگیا جس کے بعد حالات کشیدگی اختیار کر گئے۔ ایک دوسرے سے زیادہ راشن لینے کی غر ض سے تمام مزدور آپس میںلڑ پڑے جس کے بعد کچھ لوگ شدید زخمی بھی ہو گئے۔

لڑائی کے دوران مزدوروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور مکے بھی مارے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس سے پیش آنے والی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میںمکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد مزدوروں کے لئے روزگار کا مسئلہ پیش آرہا تھا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں نےاپنی مدد آپ کے تحت ایسے لوگوںکی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسر ی جانب حکومت کی جانب سے بھی ایسے لوگوں کا خیال رکھنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ مستحق افراد کے گھر میں راشن فراہم کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ٹائیگر فورس بھی بنائی گئی ہے جو اس مہم میں حکومت کا ساتھ دیںگے۔اس کے علاوہ انسانی حقوق حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ہیومن رائٹس کے ادارے نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ نچلے طبقے کی مدد کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ہیومن رائٹس واچ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے ایک کروڑ 85 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئےحکومت پاکستان کو ایسے افراد کے لئے بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں