تحصیل ظفروال کا ایک ہندو گھرانہ مسلمان ہوگیا۔

ہفتہ شان رحمت للعالمینؐ محمدﷺ کے آخری روز صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کے ہاتھ پہ ضلع نارووال تحصیل ظفروال گاؤں بڑکھنیاں پرکاش کے مشہور ہندو گھرانے نے بعیت کرلی اور اسلام قبول کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 نومبر 2020 11:25

تحصیل ظفروال کا ایک ہندو گھرانہ مسلمان ہوگیا۔
ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،اُسامہ خامس منہاس) ہفتہ شان رحمت للعالمینؐ محمدﷺ کے آخری روز صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کے ہاتھ پہ ضلع نارووال تحصیل ظفروال گاؤں بڑکھنیاں پرکاش کے مشہور ہندو گھرانے نے بعیت کرلی اور اسلام قبول کرلیا۔

اس موقع پہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا کہنا تھا اس مبارک ہفتے پورے ہندو خاندان کا مسلمان ھونا اس ہفتے کی رحمت کی وجہ ہے ۔ رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات جس جس کو سمجھ آتی ہے وہ مسلمان ہو جاتا ہے ۔برصغیر میں بھی اسلام صوفیاء کرام نے پھیلایا اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو بازور شمشیر نہیں پھیلا ۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مسلمان ہونے والے خاندان کے اسلامی نام بھی تجویز کیے۔اِن کے ہندو نام پرکاش رام ،ہرمیلا دیوی ،پورن چند اور اب مسلم نام مشتاق احمد ،نور فاطمہ ،محمد شہراز محمد سرفراز رکھ لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں