عید کے موقع پر تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ" عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں گے ۔عدنان نواز

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کی زیر صدارت ریسکیو 1122نارووال کا اجلاس سنٹرل اسٹیشن پر ہوا جس میں ریسکیو 1122 کا عیدالفطر کا ایمرجنسی پلان جاری کیا گیا

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد جمعہ 7 مئی 2021 13:01

عید کے موقع  پر تمام  ریسکیو  اہلکاروں  کی چھٹیاں  منسوخ" عوامی خدمت کا فریضہ  سر انجام دیں گے ۔عدنان  نواز
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان خان خالد) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کی زیر صدارت ریسکیو 1122نارووال کا اجلاس سنٹرل اسٹیشن پر ہوا. جس میں ریسکیو 1122 کا عیدالفطر کا ایمرجنسی پلان جاری کیا گیا . پلان کے مطابق عید کے موقع پر ضلع بھر (تینوں تحصیلوں نارووال ،ظفروال اور شکر گڑھ) کے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں عید الفطر کے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے.

تا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جا سکے. ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ ریسکیو سکاؤٹس بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے. ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جو کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بر وقت تیار ہوں گی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 نارووال کے آفیسرز اور جوان کرونا جیسی بیماری میں ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں.لوگوں کو چاہیے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں اور مکمل احتیاط کے ساتھ اپنے گھروں سے باہر نکلیں. گھروں سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک، ہینڈ سینیٹازر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں