گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

755 گراں فروشوں کو 12,67,000 ہزارروپےجرمانہ'31مقدمات درج ۔ڈپٹی کمشنر نارووال

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 10 مئی 2021 11:25

گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان خان خالد) ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن کا کہنا ھے۔ضلع بھر میں 28 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے خلاف متحرک ھیں۔

(جاری ہے)

تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردنی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کا حکومت پنجاب کا عزم پورا ھو.


ڈپٹی کمشنر ظہیرحسن نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کرنےدیں گے۔

عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.مزید کہا ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پوری طرح متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف 31 مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں