تھانہ کوٹ نیناں کے موضع ٹرپئی میں میکے والدین سے مل کر سسرال جانے والی شادی شدہ خاتون پر تشدد اور 3 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل ،

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی ایس پی سرکل شکرگڑھ ملک خلیل

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 14 جون 2021 11:55

تھانہ کوٹ نیناں کے موضع ٹرپئی میں میکے والدین سے مل کر سسرال جانے والی شادی شدہ  خاتون  پر تشدد اور 3 اوباشوں کی  اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل ،
شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) شکر گڑھ تھانہ کوٹ نیناں کی حدود  ٹرپئی  کی بدقسمت  رضیہ سلطانہ کی 10 سال قبل چک بھرائیاں میں شادی ہوئی  ،2 ماہ قبل  رضیہ والدین سے مل کر میکے سے چک بھرائیاں ،اپنے سسرال  جا رہی تھی کہ راستے میں 3 اوباش  نوجوانوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اوباش نے وہیں پر گندم کے  کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے قریبی باغ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی  بنائیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیوز بناکر  میں بلیک میل کرتے رہے ،شادی شدہ تھی  عزت کے مارے چپ رہی ،  ملزمان پیسوں اور بار بار ملنے کا تقاضا کرتے ، نہ ماننے پر ویڈیوز وائرل کردیں ۔

(جاری ہے)

خاتون نے وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی  سے انصاف  کی اپیل کی ہے ۔وقوعہ دو ماہ قبل  پیش آیا  ۔ ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے  ،دو ملزمان عامر اور وحید  کو گرفتار کر لیا ہے۔ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں