کشمیر روڈ، ختم نبوت چوک سے محمد علی چوک تک مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہر روز کے حادثات اور گرد سے پیدا شدہ بیماریوں سے اہلیان علاقہ شدید اضطرابیت کا شکار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جون 2021 12:31

ظفروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ خامس منہاس) ظفروال شہر جو قبل از پاکستان سے ہی ایک تاریخی مرکز رہا ہے، تحصیل بن جانے کے باوجود بہت سے مسائل کا شکار ہے، تفصیلات کے مطابق اس وقت شہر کے اندر سے گزرنے والی سب سے بڑی سڑک کشمیر روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے آۓ دن کوئی نہ کوئی حادثہ ہو جاتا ہے، ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اڑتی ہوئی گرد بھی مختلف جان لیوا بیماریوں کے لیے دعوت عام سے کم نہیں، ان سب حالات میں اہلیان علاقہ کا عزت مآب چیف منسٹر سردار عثمان بزدار، حلقہ منسٹر مذہبی امور واوقاف محترم سید سعیدالحسن شاہ، کمشنر گوجرانوالہ، دپٹی کمشنر نارووال، انچارج ہاۓ وے، اسٹنٹ کمشنر ظفروال اور چیف آفیسر ظفروال سے التماس ہے کہ ظفروال کے باسیوں پر نظر کرم کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے تا کہ اس شہر میں بسنے والے سکون اور صحت والی زندگی گزار سکیں.

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں