نارووال ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیرِ نگرانی ڈویژنل ریسکیو چیلنج کا انعقاد سپورٹس جمنیزیم نارووال میں کیا گیا۔ڈی سی نارووال کی شرکت۔

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس جمعہ 17 ستمبر 2021 11:52

نارووال ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیرِ نگرانی ڈویژنل ریسکیو چیلنج کا انعقاد سپورٹس جمنیزیم نارووال میں کیا گیا۔ڈی سی نارووال کی شرکت۔
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر نارووال نبیلہ عرفان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈویژنل ریسکیو چیلنج میں شرکت کی اور کہا  سید کمال عابد تمام افسران اور جوانوں کو نارووال میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 نارووال ڈی ای او عدنان نواز کی زیر نگرانی بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں۔
ڈویژنل ریسکیو چیلنج میں ڈویژن گوجرانوالہ کے تمام اضلاع کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)


ڈویژنل ریسکیو چیلنج میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز نے اپنے ضلع کی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد اور گجرات شامل ہیں۔
ڈویژنل ریسکیو چیلنج میں فائر فٹ،ہائیٹ ریسکیو، ڈیپ ویل۔ٹراما ،سوئمنگ اور سکوبا چیلنج شامل ہیں۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے کہا کہ ڈویژنل ریسکیو چیلنج میں جیتنے والی ٹیم نیشنل ریسکیو چیلنج میں اپنی ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔ آر ای او گوجرانولہ نے  نارووال میں ڈویژنل ریسکیو چیلنج کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کی کارکردگی کو بہت سراہا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں