نارووال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 13:43

نارووال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
 نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے ضلع نارووال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا،انہوں نے گرین سٹی میں مقیم خانہ بدوشوں کے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،  اگرچہ ہمارا ضلع پولیو سے مکمل پاک ہے لیکن پھر بھی پو لیو ویکسین کا ہر راؤنڈ بڑی اہمیت کا حامل ہے،پو لیو کے یکسر خاتمے کے لئے سیاسی ،سماجی اور بالخصوص مذہبی حلقوں کواپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم  اپنے بچوں کو ہر قسم کی معذور ی سے بچاکر ان کے مستقبل کو محفوظ بناسکیں،ہماری زرا سی غفلت و لاپرواہی  بچوں کے مستقبل کو داغدار کر سکتی ہے لہذا والدین کا فرض ہے کہ بچوں کو ہرصورت پو لیو ویکسین کے قطرے پلا ئیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ بات گرین سٹی رنسینوال کے نزدیک مقیم خانہ بدوشوں کے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے افتتاح کے موقع پر ویکسین کے قطرے پلانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالدجاوید، ڈی ایچ او فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق،ایم ایس ڈاکٹر لطیف افضل،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد محمود،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ثمن بھٹی،مذہبی اسکالرپیر تبسم بشیر اویسی،چوہدری انوارلحق،چوہدری یعقوب اویسی ایڈووکیٹ،ڈی ایس وی مجاہد علی اور میڈیا کے نمائندگان اس موقع پر موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نےمذہبی راہنماوں سے اپیل کی کہ بچوں کے بہتر مستقبل اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نارووال میں پولیو مہم 20 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے لئے 1015ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن میں 896موبائل،81فکسڈ اور 38ٹرانزنٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کے لئے 175 ایریا انچارج مقرر کئے گئے  اوردوران مہم ضلع بھر میں پانچ سا ل سے کم عمر کے 3لاکھ 38ہزار 142بچو ں کو پو لیو کے قطر پلائے جائیں گے اور اس حوالے سےپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ویکسی نیٹرزکی ٹریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا  ہےؕ ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں