پوليس تھانہ لیسرکلاں میں نٸے تعینات ہونے والے ایس ایچ او مبشر علی سے ضلعی صدر پنجاب میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان میاں ثاقب علی کی ٹیم کے ہمراہ ملاقات

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:17

پوليس تھانہ لیسرکلاں میں نٸے  تعینات ہونے والے ایس ایچ او مبشر علی سے ضلعی صدر پنجاب میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان میاں ثاقب علی کی ٹیم کے ہمراہ ملاقات
ظفروال (اُسامہ خامس منہاس ) گزشتہ روز پوليس تھانہ لیسر کلاں میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او مبشر علی سے ضلعی صدر نارووال پنجاب میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان میاں ثاقب علی کی ٹیم کے ہمراہ ملاقات۔انسپکٹر مبشر علی نے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ میڈیا  اور پوليس دونوں ایک ساتھ مل جل کر کام کرے تو معاشرے میں ہونے والے مختلف غیر قانونی کاموں کی نشاندہی اور اُن کا سدباب بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کی راہنمائی کی وجہ سے  جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کافی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری ہر وقت کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت عوام کو دیا جاٸے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا حل فوری کروایا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دروازے عوام الناس کے لیے چوبيس گھنٹے کھلے ہیں جب مرضی بلا جھجک آکر اپنے شکایات کا ازالہ کروا سکتے ہیں۔ انسپکٹر مبشر علی کی جانب سے اچھی طرز کی صحافت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور یہ بھی کہا کہ آپ مسائل کی نشاندہی کریں ہم اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوٸے اسکے ممکنہ حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں