شکرگڑھ: سول و سیشن کورٹس شکرگڑھ میں سہولت سنڑ کا آغاز کر دیا گیا ۔فوری اور سستا انصاف کی فراہمی میں حائل ھر رکاوٹ دور کرینگے۔ڈسٹرکٹ سیشن جج نارووال سید علی عمران شاہ

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد جمعرات 7 اکتوبر 2021 18:12

شکرگڑھ: سول و سیشن کورٹس شکرگڑھ  میں سہولت سنڑ کا آغاز  کر دیا گیا ۔فوری اور سستا انصاف  کی فراہمی میں حائل  ھر رکاوٹ دور کرینگے۔ڈسٹرکٹ  سیشن جج  نارووال سید علی عمران شاہ
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) تحصیل  کورٹسں  میں سہولت  سینٹر   کا آغاز  کر دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ  سیشن جج  نارووال سید علی عمران شاہ  کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ  کے احکامات کے بعد سہولت سنٹر بنائے گئے  ھیں.سید علی عمران شاہ سیشن جج

 نے  کہا  کہ فوری اور سستا انصاف کی فراہمی میں حائل ہر رکاوٹ دور کریں گے.سہولت سنٹر سے اپنے مقدمہ کے بارے میں تمام ریکارڈ فوری حاصل کیا جا سکتا ہے.سیشن جج
نے مزید کہا کہ جج نہ بولے بلکہ کیا گیا فیصلہ بولے کہ انصاف ہو رھا ھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے ڈسٹرکٹ  سیشن جج نارووال سید علی عمران شاہ   کو سلامی  بھی دی گئی۔اس موقعہ  پر صدر بار شکرگڑھ چودھری زین العابدین ایڈووکیٹ  " سینئر وکلا' جوڈیشلی  ملازمین اور صدر الیکٹرانک میڈیا کلب  شکرگڑھ  کاشف جاوید  بھی ڈسٹرکٹ سیشن جج کے  ھمراہ تھے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں