شکرگڑھ: تھانہ شکرگرھ سٹی کے علاقہ منظور کالونی میں شادی شدہ خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 14:06

شکرگڑھ: تھانہ شکرگرھ سٹی کے علاقہ منظور کالونی میں شادی شدہ خاتون سے گن پوائنٹ پر  زیادتی
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2021ء) تھانہ سٹی کی حدود  محلہ  منظور کالونی میں  شادی شدہ خاتون سے گن پوائنٹ  پر ذیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔متاثرہ  خاتون  نے ایف آئی آر  میں موقف اختیار کیا ہے کہ    ملزمان گلریز اور مخدوم  مشتاق  نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر   اسلحہ کے زور پر   زیادتی   کی ھے۔  ایف آئی ار میں متاثرہ  خا تون نے سنگین الزام  لگایا ہے کہ ملزم گلریز زیادتی کرتا رہا اور مشتاق نے مجھ پر  اسلحہ تانے رکھا ۔

(جاری ہے)

  پولیس  رپورٹ  کے مطابق عورت کی چیخ وپکار  پر  اہل محلہ جمع ھو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔سٹی  پولیس نے خاتون کی مدعیت میں زنا بالجبر کا مقدمہ 466/21 بجرم 376 ت پ  درج کرلیا  ھے۔ڈی ایس پی سرکل شکرگڑھ ملک خلیل  کے مطابق '  تھانہ سٹی کی  کی پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے  مار رہی ہے اور   جلد ھی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ھسپتال انتظامیہ  کے  مطابق ڈاکٹر  کا کہنا ہے کہ  ابتدائی میڈیکل چیک اپ میں خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ھو گئی  ہے ۔

نارووال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments