شکرگڑھ:محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ' محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو اٹیمی قوت بنایا۔شرکا

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد منگل 12 اکتوبر 2021 16:34

شکرگڑھ:محسن پاکستان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کی غائبانہ  نماز جنازہ  ادا  کرنے کا سلسلہ جاری  ' محسن پاکستان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے  پاکستان  کو اٹیمی قوت بنایا۔شرکا
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) ملک کے دیگر شہروں  کی طرح  شکرگڑھ میں بھی  قومی ھیرو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کی غائبانہ  نماز جنازہ گورنمنٹ ھائی سکول  مینگڑی میں  ادا کی گئی ۔اس موقع پر  شرکا نے  محسن پاکستان   کی خدمات  پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔پرنسپل  خالد  محمود خان   نے کہا  محسن پاکستان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کی جوہری خدمات نے پاکستان  کو  اٹیمی قوت بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر  محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان  کے بلند درجات کے لیے دعاے مغفرت  بھی کئی  گئی شرکاء  نے اپنے پیغام میں کہا  کہ پوری قوم کو  ڈاکٹر عبدالقدیر خان   کی خدمات  پر فخر ھیں۔ریسکیو  آفیسر  مقصود احمد  نے خراج تحسین  پیش کرتے ھوے  کہا کہ۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان  نے باھر کی اچھی جاب کو چھوڑ   کر  ملک پاکستان  کی خدمت  کو ترجیح  دی ۔ نماز جنازہ  پروفیسر  ریاض احمد  نے پڑھائی  اور حافظ  زاھد  معین  نے محسن  پاکستان  کی  درجات بلندی کے لئے  خصوصی  دعا فرمائیں  نماز جنازہ میں  ھر طبقہ طبقہ فکر  سے تعلق رکھنے والے شہریوں  کی کثیر تعداد  نے بڑی تعداد میں  شرکت   کیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں