معذور افراد اور خواجہ سراء پسا ہوا طبقہ ہے معاشرے میں اہمیت اور مقام رکھتے ہیں مگر ان کے مسائل حل نہ ہونے سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ایم پی اے بلال اکبر

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس منگل 12 اکتوبر 2021 17:49

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) معذور افراد اور خواجہ سراء کے لئے ضروری ہے کہ 1973کے آئین کی شق 51 میں ترمیم کر کے قومی اسمبلی ،سینیٹ ،چاروں صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں میں مناسب نمائندگی دی جائے  تاکہ وہ با اختیار شہری بن کر قانون بنانے کے عمل کے ساتھ ساتھ معذور افراد بحثیت امیدوار بلا کسی رکاوٹ حصہ لے سکیں اور ان کی آواز کو اسمبلیوں میں اٹھایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مقامی ریسٹورنٹ میں فافن اور  سدھار سوسائٹی کے زیر اہتمام   ہونے والے سیمینار سے ایم پی اے بلال اکبر نے اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر  مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما جن میں جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن،ایم کیو ایم ،تحریک انصاف، ق لیگ نادرا کے نمائندگان ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر  آفس کے علاوہ ایم پی اے بلال اکبر اورمختلف این جی او کے نمائندگان معذور افراد،خواجہ سراء اور صحافیوں نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراء  بھی پاکستان کے شہری ہیں انہیں بھی حقوق ملنے چاہئے جبکہ تمام سیاسی نمائندگان نے بلدیاتی اداروں کو جلد سے جلد بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

بلال اکبر خان ایم پی اے نے کہا کہ معذور افراد اور  خواجہ سراءکو پہچان دینی ہے۔ان کی آواز کو اسمبلیوں تک پہنچانا ہوگا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں