شکرگڑھ کے صحافی شاہد اقبال پر عدالتی احاطے میں مقامی وکلاء کی طرف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء قیادت سے اس افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔اشفاق احمد جنجوعہ

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس بدھ 13 اکتوبر 2021 14:35

ظفروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) ظفروال سٹی پریس کلب (ر) کے ممبران نے شکرگڑھ کے صحافی شاہد اقبال پر عدالتی احاطے میں  مقامی وکلاء کی طرف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء قیادت سے اس افسوسناک واقعہ کا سخت نوٹس لینے اور وکلاء  میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور پنجاب بار کونسل سے ایسے وکلاء کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سٹی پریس کلب کے صدر اشفاق احمد جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا ہے صحافیوں اور معاشرے کے دوسرے پروفیشنلز اور زندگی کے مختلف شبعہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد آئے روز وکلاء کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں جو بہت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔صدر سٹی پریس کلب  کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر تشدد کے معاملات کا وکلاءکی اعلی قیادت اور پنجاب بار کونسل کو خود نوٹس لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

شکرگڑھ بار کے ممبر قاسم ہدایت کا اپنے بھائی عاصم ہدایت، اپنے کزن محمد انور اور چند وکلا سے ملکر صحافی شاہد اقبال پر عدالت کے باہر تشدد  درحقیقت خبر دینے کی سزا ہے جو  آزادی صحافت پربھی حملہ ہے ۔انہوں نے پنجاب بار کونسل سے  مطالبہ کیا کہ کالے کوٹ کا تقدس پامال کرنے والے ملزموں کا لائسنس منسوخ کیا جائے.جبکہ آر پی او گجرانوالہ سے اس واقعہ کی فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں