نارووال ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں بسلسلہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت سے سماں باندھ گیا۔

Usama Khamis Minhas اُسامہ خامس منہاس جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:54

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او کامران ممتاز کی زیرنگرانی محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں بسلسلہ عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیخ الیاس،آر آئی محمود بٹ،انچاڑج ایلیٹ فورس عظمت ڈوگر،حافظ قدیر خاں،مولانا قاری ناظم الدین چشتی کے علاوہ ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال امجد خان کاکڑ،راہنما پی ٹی آئی حافظ ذوالفقار مہیس،ممبرز امن کمیٹی پیر قاضی محمد یعقوب رضوی،حاجی محمد رفیق،علامہ غلام مصطفی مجددی،قاری طلعت جماعتی،علامی محمد سعید،عرفان قادری اور عشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پُروقار اور روح پرور تقریب میں نعت خواں حضرات نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کر کے سماں کی برکتوں میں خوب اضافہ کر دیا۔اس بابرکت تقریب سے علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی،حافظ ذوالفقار مہیس،قاری محمد ناظم چشتی،علامہ غلام مصطفی مجددی،قاری طلعت محمود اور امجد خاں کاکڑ و دیگر نے خطاب کیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں