نارووال،انسداد ڈینگی کی روک تھام اور کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریسپانس کمیٹی کااجلاس

پیر 22 نومبر 2021 17:37

نارووال،انسداد ڈینگی کی روک تھام اور کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریسپانس کمیٹی کااجلاس
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کی روک تھام اور کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریسپانس کمیٹی کااجلاس،ڈپٹی کمشنر نارووال نے اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے جاری سرویلینس کا لیا,ڈپٹی کمشنر نبیلہ نے اس موقع پرافسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس پر پوری طرح توجہ دیں،ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہرصورت سو فیصد پورا کیاجائے،ٹارگٹ پورا نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔

انہوں نے کہا ڈینگی سرویلینس میں عدم دلچسپی کسی صورت قابل برداشت نہیں،اس سلسلہ میں متعلقہ محکمے مربوط انداز سے کام کریں تاکہ ڈینگی لاروئے کی افزائش نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس پر بھر پور توجہ دی جائے،ٹائر شاپس، قبرستان، سروس اسٹیشنز، تالابوں، جوہڑوں، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹس ایریاز کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے جہاں کہیں بھی ڈینگی لاروا متوقع ہو اس کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوایا جائے اور انڈور سرگرمیوں کو بہتر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حنیف، اسسٹنٹ کمشنرز عثمان سکندر، محمد ارشد وٹو,زین العابدین,سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر، ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر خالد محمود، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد عارف،سی او ایم سی شہباز کیانی سمیت ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ریسکیو1122 کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی او ڈاکٹر خالد جاوید اور فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے62ہزار735 گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف 13ہزار760وزٹ کیے گئے اس کے علاوہ 100فیصد ہاٹ سپاٹ بھی چیک کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں