کرتار پور میں جاری بابا گرو نانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

بدھ 24 نومبر 2021 16:26

کرتار پور میں جاری بابا گرو نانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) کرتار پور میں جاری بابا گرو نانک دیو جی کے 552ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔بھارت سے تین ہزار کی تعداد میں سکھ یاتریوں نے کرتار پور کا دورہ کیا اور تقریبات میں شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ نارووال کی طرف سے ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا صبح سویرے کرتار پور کا دورہ کیااور کرتار پور میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں نے پاکستان راہداری کھولنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکو بھرپور خراج تحسین اورشکریہ اداکیا۔انہوں نے پاکستان میں بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب اور ڈی سی نارووال نبیلہ عرفان کا بھی شکریہ ادا کیا۔سکھ یاتریوں نے پاکستان کو امن، محبت اور بھائی چاریکا ملک قرار دیا۔ سکھ یاتریوں نے کرتار پور میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔سکھ یاتریوں نے پاکستان آکر پاک انڈیا زندہ باد کا نعرہ لگایا سکھ یاتریوں نے پاکستان میں تجارت کے کاروبار کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ۔سکھ یاتریوں نے پاکستان سے محبت بھرے پیغامات کو سراہا۔اور پاکستان کے لوگوں کو پیار اور عزت والے الفاظ سے یاد کیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں