ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح نارووال ،ظفروال شکرگڑھ سمیت گردونواح میں بھی پٹرول پمپس پر ہڑتال جاری

جمعرات 25 نومبر 2021 16:09

ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح نارووال ،ظفروال شکرگڑھ سمیت گردونواح میں بھی پٹرول پمپس پر ہڑتال جاری
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح نارووال ،ظفروال شکرگڑھ سمیت گردونواح میں بھی پٹرول پمپس پر ہڑتال جاری ہے ۔

(جاری ہے)

صبح سویرے سے ہی پمپ مالکان کی جانب سے پٹرول کی سیل بند کردی گئی جس کے باعث طالب علموں سمیت دور دراز جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا پہلے ہی پٹرول کی قیمتوں میں شدید اضافہ کیا گیا اس کے باوجود بھی ہمیں شدید پریشان کیا جارہا ہے۔شہریوں نے حکومت سے اس معاملہ پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں