نارووال ‘ریسکیو 1122کے نوجوانوں کی فزیکل فٹنس کو جانچنے کے لئے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد

اتوار 15 مئی 2022 18:55

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) ریسکیو 1122کے نوجوانوں کی فزیکل فٹنس کو جانچنے کے لئے ماہانہ فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا ۔ اس سلسلے میں تمام ریسکیورز کی جسمانی فٹنس اور وزن کا جائزہ لیا گیا اور ایک میل دوڑ بھی لگوائی گئی۔ ڈی او چوہدری عدنان نواز کاہلوں نے ریسکیورز کی جسمانی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کو ہدایات کی کہ وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور جسمانی ورزش کو روزہ مرہ کا معمول بنائیں تاکہ ریسکیورز کی کارکردگی اور سروس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے شرکا فزیکل ٹیسٹ سے کہا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظرآئندہ ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایات کے مطابق درجہ حرار ت معمول سے اوپر جاسکتا ہے اس سلسلے میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں کہ وہ گھروں سے صرف ضرورت کے وقت باہر نکلیں اور سر پر کپڑا یا رومال وغیرہ رکھیں پانی کا استعمال زیادہ کریں اس سلسلے میں نارووال ریسکیورز آفیسرز کی زیر نگرانی سرکاری ہسپتالوں، بی ایچ یو، آر ایچ سی، ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے آگاہی ڈیسک قائم کر دئیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ نارووال میں ریسکیو1122کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام ریسکیورزکا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 24گھنٹے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں