عمران نیازی حکومت نے بروقت ایل این جی کے سودے کیے ہوتے تو آج بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا‘احسن اقبال

دریائوں میں پانی آنے سے تین ہزار میگا واٹ بجلی دو ہفتوں میں سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈشیڈنگ میں بہتری آئے گی

اتوار 3 جولائی 2022 20:17

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ دویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرعمران نیازی حکومت نے بروقت ایل این جی کے سودے کیے ہوتے تو آج بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا، ملک میں ساڑھے تین ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بند پڑے ہیں کیوں کہ ان کو چلانے کے لیے گیس نہیں ہے،امید ہے کہ دریائوں میں پانی آنے سے لوڈ شیڈنگ میں بہتری آئے گی۔

نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نومبر دسمبر میں گیس کی لود شیڈنگ کے موقع پر ہم نے واضح کہا کہ اس سال گرمیوں میں گیس کے بد ترین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، آج ہم اس بحران کا سامنا کر رہے ہیں ، بجلی کے منصوبوں میں بڑی مقدار میں گیس بطور ایندھن استعمال ہوتی ہے اور اسکے سودے آج سے چھ آٹھ ماہ پہلے ہو جانے چاہیے تھے لیکن سابقہ حکومت نے گیس کے طویل المیعاد سودے نہیں کیے اگر وہ سودے ہوتے توآج بجلی کا بحران پیدا نہ ہوتا اور بجلی کے کارخانے چل رہے ہوتے۔

(جاری ہے)

عمران حکومت خزانہ خالی کر کے گئی ہے، ہماری حکومت آنے سے دس دن پہلے وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کر دیئے تھے کہ خزانہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے پیسہ نہیں ہے جس وجہ سے ہم مہنگی گیس بھی نہ خرید سکے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس مرتبہ غیر معمولی گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی مانگ بڑھی ہے اور پہلی دفعہ تیس ہزات میگا واٹ ڈیمانڈ ملک کے اند ہوئی ہے۔

آج جو لوگ سوال کر رہے ہیں انہیں سے جواب پوچھا جائے کہ لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہی اسکا جواب عمران نیازی نے دینا ہے۔ اس نے چار سال میں درجن بھر وزیر بدلے ، معاون خصوصی بدلے ہر کوئی اپنی لوٹ مار کر کے چلا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج ماکیٹ میں پٹرول، گیس گندم اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں یوکرین جنگ کی وجہ سے پانچ چھ گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔

اور اس وقت یورپ کے ممالک نے پوری نیا سے گیس کے سودے کر کے گیس اٹھالی ہے کیونکہ روس نے انکی گیس بند کی ہوئی ہے المی منڈیوں میں گیس بہت مہنگی ہو چکی ہے اور ہمارا خزانہ خالی ہے، قطر نے سستی گیس دینے کی پیشکش کی لیکن عمران حکومت نے اسے ٹھکرا دیا کیونکہ اسکے بندے بازار سے مہنگی گیس خرید کر کمیشن بنانا چاہتے تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وسائل میں رہتے ہوئے اس بحران سے نمٹا جائے اور لوگوں پر بوجھ کم ڈالا جائے اور وزیر اعظم سمیت کابینہ ارکان اسکا جائزہ لیتے ہین۔ امید ہے کہ جونہی دریائوں میں پانی آئے گا تو تین ہزار میگا واٹ بجلی جو پانی سے بنتی ہے دو ہفتہ میں سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈشیڈنگ میں بہتری آئے گی۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں