نارووال،تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق

منگل 5 جولائی 2022 12:25

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ علی الصبح سرکلر روڈ نارووال پر ایک تیز رفتار مسافر بس نے نا معلوم شخص کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ سر پر شدید چوٹ لگنے اور خون زیادہ بہنے سے موقع جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں