نارووال ،ْنالے میں پھینکی گئی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی ،ْملزم گرفتار

بدھ 8 فروری 2017 14:31

نارووال ،ْنالے میں پھینکی گئی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی ،ْملزم گرفتار
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) نارووال میں سفاک باپ کے ہاتھوں نالے میں پھینکی جانے والی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی ،ْ 8سال کی مریم پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئی تھی ،ْ ملزم امجد کو پولیس نے حراست میں لے لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق نارووال کے علاقے دین پورہ میں دس روز قبل سفاک باپ کے ہاتھوں دو بیٹیاںنالے میں پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا ،ْامجد نامی شخص گھر سے اپنی دو بچیوں 8 سالہ زینب اور اور 13 سالہ مریم کو برگر کھلانے کے بہانے لے کر گیا اور جب واپس آیا تو بچیاں ساتھ نہیں تھیں ،ْاہل خانہ نے پوچھا تو پہلے ٹال مٹول سے کام لیا اور جب اس پر زور ڈالا گیا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ بچیوں کونالے میں پھینک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نالے پر پہنچے تو ایک 8 سالہ بچی زینب سردی کی شدت برداشت نہ کرسکی اور دم توڑ چکی تھی ،ْ دوسری بچی 13 سالہ زینب تشویشناک حالت میں تھی وہ بھی بدھ کو دم توڑ گئی۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ امجد کے پہلے تین بیٹے ہوئے اور ہر بیٹا پیدائش کے چند روز بعد انتقال کرگیا پھر دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بیٹا نہ ہونے پر محمد امجد ذہنی دبائو کا شکار تھا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں