پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو دودھ پیدا کرتا ہے مگر غیر صحتمندرجحانات سے عوام کی صحت سے گھنائونا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جو دودھ پیدا کرتا ہے مگر غیر صحتمندرجحانات سے عوام کی صحت سے گھنائونا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نارووال کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب کا غریب دیہی خواتین کی بہبود کا منصوبہ کے تیسرے مرحلے کے تحت دیہاتی علاقوںکی بیوہ،غریب و مستحق خواتین میں مویشی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو درد انسانیت سے نوازا ہے جنہوں نے غریبوں کے لئے بے شمار سکیمیں جاری کیں ہیںصوبہ بھر کی غریب،بیوہ اور مستحق خواتین میں ہزاروںمویشی تقسیم کئے جا رہے جو معاشی خوشحالی کی جانب راستہ ہے تاکہ خواتین کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیںاس کے ساتھ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور باعزت ذرریعہ معاش بھی حاصل کر سکتی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں انہوں نے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ملاوٹ سے پاک معاشرہ کی تشکیل کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مہم چلائیںاور سلاٹر ہائوس کی بھی نگرانی کریںانہوں نے کہا کہ حلال گوشت کی بھی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے گوشت کو ایکسپورٹ کرنے سے سالانہ 1ارب ڈالر زرمبادلہ کما سکتے ہیںنبی اکرمﷺ کا بھی ارشاد ہے کہ جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیںہمیں چاہئے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں اگرہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو تو ترقی اور خوشحالی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیںاس سلسلہ میںنارووال میں پیراویٹرنری کالج بھی قائم کیا گیا ہے،تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے باہمی امداخواجہ محمد وسیم بٹ،ڈپٹی کمشنررفاقت علی نسوانہ،چیئر مین ضلع کونسل حافظ احمد اقبال کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے شرکت کی اور خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے مویشی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر۔محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نارووال میں اب تک536بڑے جانور اور1100چھوٹے جانورخواتین میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں