نارووال‘پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،ناجائز اسلحہ کے 29،منشیات فر وشی کے 56مقدمات درج

منگل 4 دسمبر 2018 18:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال نجیب الر حما ن کی زیر نگرا نی نارووال پو لیس نے ماہ نومبر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرکے ناجائز اسلحہ کے 29مقدمات درج کئے اور ملزمان کے قبضہ سے 02عدد کلاشنکوف،02عدد رائفل،04عدد بندوق اور 20عدد پسٹل 30بور معہ228ضرب گولیاں برآمد کیںجبکہ منشیات فر وشی کے 56مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 23کلو گرام 162گرام چرس ،04عدد شراب کشید کرنے والی چالو بھٹیاں اور 297بوتلیں شراب برآمدکی ہے۔

ڈی پی او نارووال کی خصوصی ہدایت پر ضلع نارووال میں چوروں ، ڈکیتوں ، عدالتی مفروران اور اشتہاری مجر ما ن کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 156اشتہاری مجر ما ن و عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے ہیںجبکہ چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سہیل عرف سہیلا4رکنی ڈکیت گینگ سمیت و 35 عد د چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مال مسروقہ 16عدد موٹر سائیکل ، 1عدد گائے ، 01عد دبچھڑا اور 04عدد موبائل فون ، کل مالیتی 14لاکھ 58ہزار8سو روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اونارووال نے اس مو قع پر ضلع نارووال سے ہر طر ح کے جر ائم کا مکمل صفا یا کر کے اسے امن کا گہوارہ بنانے کے عز م کا اظہا ر کیا ہے ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں