ضلع ناظم مردان وقار احمد خان کا گزشتہ رات ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کا اچانک دورہ

قار احمد خان غیرحاضر عملہ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ پر برس پڑے

جمعہ 11 جنوری 2019 16:45

رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) ضلع ناظم مردان وقار احمد خان کا گزشتہ رات ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کا اچانک دورہ ، غیرحاضر عملہ اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ پر برس پڑے ، ضلع ناظم نے مذکورہ ناقص انتظامات اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر ڈی ایچ او مردان سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رستم کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے رستم ہسپتال کی خالت زار کو درست کرنے اور حقیقی معنوں میں ایک بہترین علاج گا ہ بنانے کیلئے نو منتخب ضلع ناظم مردان وقار احمد خان سے مطالبہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے گزشتہ رات ٹائپ ڈی ہسپتال رستم کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے عہدیدار اور بلدیاتی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے، ضلع ناظم نے آپریشن تھیٹر ، رومز اور میل و فی میل وارڈز کا ویزٹ کرکے وہاں پر موجود گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ پر برس پڑے اس دوران انہوں ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کیلئے رجسٹرڈ طلب کرلیا تو موجود کلاس فور سٹاف نے بہانے کرتے ہوئے رجسٹرڈ نہیں دیا حالانکہ اُسوقت پورے دس ڈاکٹروں میں صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا جبکہ باقی غیر حاضر تھے ضلع ناظم نے غیر حاضر سٹاف ، ناقص صفائی اور ہسپتال کو ضروری ادویات و سامان کی فوری طور فراہمی کیلئے ڈی ایچ او مردان کو تین دن کی مہلت دیدی ، اس موقع پر ضلع ناظم نے رستم میڈیا کلب کے نمائندوں کو بتایا کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس کے بدلے ان کوپہلے سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوام کی خدمت میں جو بھی سرکاری ملازم غفلت و لاپرواہی کریگا وہ گھر جائے گا -

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں