لاہورنارووال نیوروڈپرکیری ڈبہ اورموٹرسائیکل کے ٹکرانے کے باعث باپ بیٹا جاںبحق،بیوی اورایک بیٹا زخمی

پیر 8 اپریل 2019 15:32

بدوملہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2019ء) لاہورنارووال نیوروڈپرکیری ڈبہ اورموٹرسائیکل کے ٹکرانے کے باعث باپ بیٹا جاںبحق،بیوی اورایک بیٹا زخمی تفصیلات کے مطابق احمدحسین اپنی بیوی اوربچوں کے ہمراہ لاہورسے موٹرسائیکل پر اپنے گائوں کلہ منڈیالہ واپس آرہاتھاجب وہ بدوملہی کے قریبی گائوں کوٹلی واہلہ کے قریب پہنچاتونارووال سے آنے والی کارکے اوورٹیک سے بچتے ہوئے مخالف سمت سے آتے ہوئے کیری ڈبے میں جاٹکرایا جس کے باعث احمدحسین موقع پرہی جانبحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی نگینہ بی بی ،بچہ عبداللہ عمراورایک چار ماہ کامعصوم بچہ عبدالرحمان شدیدزخمی ہوگئے جن کوفوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال نارووال منتقل کردیاگیا جہاں پرمعصوم عبدالرحمان شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیااور عبداللہ کوتشویشناک حالت کے پیش نظرچلڈرن ہسپتال لاہورریفرکردیاگیا جبکہ احمدحسین کی بیوی نگینہ بی بی ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال میں زیرعلاج ہے۔

(جاری ہے)

دوسراحادثے میںموٹرسائیکل پرنارووال سے لاہورجانے والے نیامت علی اوراس کی اہلیہ روبینہ بی بی جب مہتہ سوجاکے قریب پہنچے توایک تیزرفتارکارسے بچتے ہوئے ان کی موٹرسائیکل الٹ گئی جس سے نیامت علی اوراس کی اہلیہ روبینہ بی بی شدیدزخمی ہوگئے جن کوفوری طورپرطبی امدادکے لیے آرایچ سی بدوملہی منتقل کردیاگیا۔یہاں پرمیڈیکل آفیسرڈاکٹرذیشان احمدنے ان کوطبی امدادمہیاکی۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں