نارووال،کم جہیز لانے پر بیوی کو تیزاب پلانے والا شوہر گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 13:49

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) نارووال کے علاقے موضع پکھیکے میں کم جہیز لانے پر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلانے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ داماد اور اس کے گھر والوں نے بیٹی کو کم جہیز لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلادیا جس کے باعث بیٹی کی حالت تشویش ناک ہے،خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم عدنان کی شادی ایک سال قبل مریم بی بی سے ہوئی تھی تاہم مقدمہ درج کر کے شوہر اور سٴْسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں