شکر گڑھ کا نمازی نور احمد فجر کی نماز پڑھتے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر گیا

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں علی پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 15 مئی 2019 15:01

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) شکرگڑھ کا روزہ دار سجدے میں خالق حقیقی سے جا ملا ۔ نور احمد فجر کی نماز پڑھتے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر گیا تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے سرحدی گائوں علی پور کا بزرگ نور احمد سحری کے بعد فجر کی نمازکے لئے مسجد گیا جہاں وہ نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں جھکاتو اٹھا نہیں نماز سے فارغ ہو کر نمازیوں نے دیکھا تو وہ اللہ کو پیارا ہو چکا تھا مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں علی پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں