نارروال،تیز رفتار ڈالہ بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گیا ،تین افراد جاں بحق ،دو زخمی

پیر 4 مئی 2020 15:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) پھگواڑی موڑ کے قریب تیز رفتار ڈالہ بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحصیل شکر گڑھ میں مرغیاں سپلائی کرنے والا ڈالہ تیز رفتاری سے جا رہا تھا کہ کوٹ نیناں روڈ پر پھگواڑی موڑ کے قریب بے قابو ہر کر سامنے سے آنے والے لوڈر رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق ہونے والے نعمان اور یاسین کا تعلق موضع ہریال اور ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں