شکر گڑھ ،شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

پیر 14 جون 2021 14:18

شکر گڑھ ،شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ویڈیو بنا کر وائرل کر دی
شکر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) شکر گڑھ میں میکے سے سسرال جانے والی شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو بھی بناکر وائرل کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے جس میں شکرگڑھ کے علاقے ٹرپئی کی رہائشی خاتون رضیہ سلطانہ کو میکے سے سسرال جاتے ہوئے راستے میں تین ملزمان نے اغوا کرکے گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوبھی بنائی۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو رقم کیلئے مسلسل بلیک میل کرتے رہے تاہم رقم ادا نہ کرنے اور ملزمان سے دوبارہ ملاقات نہ کرنے پر انہوں نے واقعے کی ویڈیو وائرل کردی۔متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب واقعہ کی تفتیش کرنے والے ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے ۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں