نارووال‘پانی سپلائی کرنے والی ٹینکی کے دو’’ بور بند‘‘ ہونے سے اہل علاقہ کو پانی کی فراہمی مشکلات

بدھ 16 جون 2021 14:56

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) محلہ اسلام پورہ اورمحمد پورہ میں تقریبا 2 ہزار سے زائد گھروں کو پانی سپلائی کرنے والی ٹینکی کے دو’’ بور بند‘‘ ہونے سے ہزاروں اہل علاقہ کی پانی فراہمی میں کمی ہونے کے باعث مشکلات کاشکار، میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت سے لوگ نہ صرف صاف پانی پینے کو ترس گئے بلکہ دیگر ضروریات کے لئے بھی پورا پانی میسر نہیں (ن) لیگ کے حامی ہونے پراہل علاقہ اورووٹرز پوری سزا بھگت رہے ہیں، فنڈز کی عدم دستیابی ایک سے دوسرے ڈیپارٹمنٹ کو قصور وار ٹھہراکر عوا م کے مسائل سے بے خبر افسران اور ملازمین دفاتر میں خوش گپییاں لگا کرواپس گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجان آباد محلے اسلام پورہ ،محلہ محمد پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے رہائشی پینے اوردیگر ضروریات کے استعمال کے لیے پانی سپلائی کرنے والی ٹینکی کے تین ’ ’ بور‘‘ جہاں سے پانی موٹروں کے ذریعے کھینچ کر ٹینکی بھری جاتی ہے اور گھروں کو سپلائی کیا جاتا ہے ان میں سے دو ’’بور‘‘ دو پچھلے کئی ماہ سے بند ہو چکے ہیں اور میونسپل کمیٹی نے ابھی تک اس اہم اور دیرینہ مسئلہ پر ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی یہاں یہ بات قابل ذکر ایک واٹر ٹینکی نہیں بھر سکتا اس لئے واٹر پمپ کو چلا کر محلوں کو سپلانی دینے والے پائیوں میں پانی ڈائریکٹ چھوڑ دیا جاتا ہے جو کہ ہزاروں مکینوں کے لئے پانی کا انتہائی پریشر کم ہونے کی وجہ سے ناکافی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں