نارووال‘آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو کمسن طالبات زخمی

جمعرات 25 نومبر 2021 16:09

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو کمسن طالبات زخمی ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ ظفروال کے نواحی گاں سنگیال میں دو کمسن بچیوں کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا،دونوں معصوم طالبات صبح سویرے سکول جا رہی تھی کہ راستے میں آوارہ کتے نے ان پر حملہ کر دیا جس سے دونوں طالبات چار سالہ ابیحہ فاطمہ اور پانچ سالہ خدیجہ عمر زخمی ہو گئیں جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر ظفروال منتقل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

علاقہ بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات سے پریشان شہریوں نے انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں