نارووال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جویریہ مقبول کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کااجلاس

جمعہ 26 نومبر 2021 17:26

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جویریہ مقبول کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کااجلاس,اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبربہادر علی خاں ,نمائندہ سوشل سیکورٹی جاویداقبال,اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تحمینہ کوثر,ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر علی رضااورجنرل سیکریٹری, بھٹہ ایسوسی ایشن حاجی نذیراحمد,نمائندہ ورکرزرحمت علی ودیگرمتعلقہ ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ضلع بھر میں رجسٹرڈ بھٹہ جات کی تفصیل اور وہاں پر حکومتی ہدایات کی روشنی میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری لیبر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام بھٹہ مالکان کو اس امر کاپابند کیاجارہا ہے، کہ وہ اپنے بھٹوں پرکام کرنے والے ورکرزکو جلد ازجلد واش روم کی سہولت فراہم کریں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے حوالے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلہ میں قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں