نارووال،کھاد کی زائد نرخوں پر فروخت، ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

منگل 30 نومبر 2021 17:03

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) چیف سیکریٹری پنجاب اورحکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان  کی ہدایت پر کھاد کی زائد نرخوں پر فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف بھر پور طریقے سے کریک ڈاؤن جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں تاکہ کاشتکاروں کو بروقت اور مقررہ نرخوں پر کھادوں کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کو برداشت نہیں کیاجائے گا کسی کو کاشتکاروں کو استحصال نہیں کرنے دیں گے حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھاد مافیا کے خلاف بھر پور طریقے سے آپریشن جاری ہے,اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں محکمہ زراعت کی خصوصی ٹیمیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس 24 گھنٹے فیلڈ میں موجود ہیں اور کھاد کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور فروخت کو یقینی بنانے سے متعلق کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں,کاشتکاروں کو بہتر انداز میں زرعی اجناس کی فراہمی اور سہولیات پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے بھر پور طریقے سے گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں