نارووال،شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

ہفتہ 8 جنوری 2022 16:13

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) نواحی قصبہ سنکھترہ میں شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ قصبہ سنکھترہ میں شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد امدادی کارروائی شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخمی عصمت بی بی کو چھت کے ملبے سے نکال کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ نصیر ولد غلام محمد عمر کی لاش کو ملبے کے نیچے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں