نارووال،ڈپٹی کمشنر کا تحصیل طفروال کا دورہ

پیر 24 جنوری 2022 16:49

نارووال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر میڈم صبا اصغر نے تحصیل طفروال کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنرآفس,رجسٹری برانچ,آراضی ریکارڈ سینٹر  اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سمیت ظفروال میں زیرتعمیر،بلڈنگ اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کی بلڈنگزکامعائنہ کیا۔اس موقع پر تحصیلدار رانافیصل جاویدودیگرموجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کواس موقع پر زیرتعمیربلڈنگزکے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ  وہ تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پرکسی صورت سمجھوتہ نہ کریں اور کام کی رفتارکوبڑھاتے ہوئے اسے جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے اس موقع پرریونیو افسران کوہدایت کی کہ وہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن گڈگورننس,ٹرانسپرنسی اور معیاری سروس ڈیلیوری کوہرصورت یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں