نارووال، ہرشہری کے لئے دفاع کی تربیت ازحد ضروری ہے،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر

پیر 24 جنوری 2022 16:52

نارووال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہرشہری کے لئے  دفاع کی تربیت ازحد ضروری ہے,تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ میں اپنا دفاع یقینی بنایاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں سرکاری ونجی سرکاری سکولزودیگرااداروں میں آگاہی تربیتی سیشن میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکی زیرنگرانی محکمہ سول ڈیفنس نارووال کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ رواں ماہ کے دوران تقریبا10 مختلف سکولوں میں 20سے زائد  سیشنز منعقد کئے گئے اورسینکڑوں کی تعداد میں طلبا طالبات کو فائر فائٹنگ ، فرسٹ ایڈ ریسکیو کی تربیت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس تربیت کا مقصد لوگوں میں اپنی مدد آپ کے تحت حادثات سے بچائو اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔انہوں نے طلباو طالبات سے اپیل کی کہ وہ اس تربیت کو نہ صرف خود حاصل کریں بلکہ گھر میں موجود دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائیں۔انہوں نے مزیدبتایا  کہ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے غیرقانونی پٹرول اور ایل پی جی کی فروخت کیخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

نارووال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments