شہریوں کودرپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈپٹی کمشنر نارووال

منگل 25 جنوری 2022 15:32

نارووال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال میڈم صباء اصغر نے کہا کہ شہریوں کودرپیش مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے  جائیں۔ریسیکو 1122 کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ / ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومیڈم جویریہ مقبول, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر فاروق وڑائچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،اسسٹنٹ کمشنرعثمان سکندر،سیکرٹری/ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنئیر عدنان نواز ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالد جاوید,سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی چوہدری ودیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں