شہباز شریف کا وزیر اعظم بنناملک و قوم کیلئے نیک شگون ہے‘شہزاد بٹ

بدھ 13 اپریل 2022 14:17

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) شہباز شریف کا وزیر اعظم بنناملک و قوم کے لئے نیک شگون ہے،سابق حکومت نے ملک کو مہنگائی کی جس دلدل میں دھکیل دیا تھا اب شہباز شریف اس سے باہر نکالیں گے ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے کارکن شہزاد بٹ نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمیت متحد اپوزیشن نے جس طرح ملک و قوم کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اس پر قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔شہباز شریف کی طرف سے سرکاری ملازمین کی کم ازکم تنخواہ 25ہزار روپے مقرر کرنا اور پنشن میں اضافہ قابل تحسین اقدامات ہیں ہم امید کرتے ہیں وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں