انسداد پولیو مہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر نارووال کی ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 26 مئی 2022 15:29

انسداد پولیو مہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر نارووال  کی ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر نارووال امتیاز شاہد گوندل کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق کی جانب سے مہم کے دوسرے روز کی کارروائی بارے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نارووال نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے افسران کو جذبہ حب الوطنی اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پولیو فری پاکستان کا ٹارگٹ ہمارا ہدف ہے جس کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ واضح رہے کہ ضلع ناروال کے لیے 3لاکھ 38 ہزار 142 بچوں وک پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں