نارووال،انسدادپولیومہم کاتیسراروزکامیابی سے جاری،مہم کے تیسرےروز1لاکھ سےزائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلادیئےگئے

جمعرات 26 مئی 2022 15:41

نارووال،انسدادپولیومہم کاتیسراروزکامیابی سے جاری،مہم کے تیسرےروز1لاکھ   سےزائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلادیئےگئے
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ضلع میں جاری انسدادپولیومہم کاتیسراروزکامیابی سے جاری،پولیومہم کے تیسرےروز1لاکھ21ہزار738بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیئےگئے جبکہ مجموعی طورپرتین دنوں 3لاکھ47ہزار041پلائے گئے اور مزید دودن مہم کے دوران فالوآپ کیاجائے گا۔فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے یہ تفصیل ڈپٹی کمشنر امتیازشاہدگوندل کی زیرصدارت منعقدہ ریویو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

سی او ہیلتھ ڈاکٹرخالد جاوید,ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرمحمد عدنان,ڈی ایس وی مجاہدعلی ودیگراس موقع پرموجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےمزیدافسران کوفالوآپ کے دوران احسن طریقےکے ساتھ اپنے فرائض اداکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےاورپولیو فری پاکستان کا ٹارگٹ ہماراہدف ہے جس کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھناہوگئی۔واضح رہے کہ ضلع نارووال کے لیے 3لاکھ65ہزار198بچوں کاٹارگٹ مقررکیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں