نارووال،تیسری جماعت کا طالبعلم سکول میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل 17 جولائی 2018 17:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) تیسری جماعت کا طالبعلم سکول میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ نور کوٹ کے قصبہ بستان میں نجی سکول کا تیسری جماعت کا معصوم طالب علم آٹھ سالہ علی رضا سکول انتظامیہ کی غفت و لاپرواہی سے چھت سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے ساتھ چمٹ کر جھلس گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب اسکی اطلاع لواحقین کو ملی تو انہوں نے شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ سکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باوجود کھلا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں