عمران خان نے دھرنوں اور ملکی ترقی کو روکنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ، احسن اقبال

پشاور شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا،(ن)لیگ نے عوام سے کیے وعدے پورے کیے،ہمارے منصوبے ایسے ہیں جن کو تبدیلی کہتے ہیں،ملک کو چلانے کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے سابق وفاقی وزیرداخلہ کا این اے 78میں کارنر میٹنگ سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 15:50

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور ملک کی ترقی کو روکنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے کیے وعدے پورے کیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال کے حلقہ این اے 78میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس نے ملک کو اٹیمی طاقت بنایا،دہشتگردی سے نکالا،کراچی کی روشینیاں بحال کیں ،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اسے جیل بھیج دیا گیا اور جنہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا وہ مزے کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ 2013میں ملک میں 22گھنٹے تک بجلی نہیں آتی تھی اور ہماری حکومت نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے پچھلی70سالوں میں صرف6ہزار میگا واٹ بجلی بنائی گئی لیکن ن لیگ کی حکومت نے پانچ سالوں میں 11ہزار میگا واٹ بجلی کو سسٹم میں شامل کیا جس اب نہ صرف ملک کی انڈسٹری بحال ہو رہی ہے مزدور طبقہ کا روز گار چل رہا ہے بلکہ وہ ملک جس کو 2013میں دہشت گرد ملک قرار دیا جارہا تھا اب وہاں پر باہر کے لوگ اربوں روپوں کی سرمایہ کاری لا رہے ہیںسی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہتر روز گار ہوگا عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انہوں نے ملک میں سوائے دھرنوں دینے اور ملک کی ترقی کو روکنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے البتہ پشاور شہر کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھا اور الحمداللہ جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے کر دئیے گئے ، ہمارے منصوبے ایسے ہیں جن کو تبدیلی کہتے ہیں جنہوں نے عوام کی خدمت کی ہے عوام پچھلے ترقیاقی منصوبوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے 25جوالائی کو ووٹ شیر کو دیکر ثابت کر دیں گے ملک کو چلانے کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے پاس تجربہ نہیں ہے جو تجربہ انہوں نے کے پی کے میں استعمال کیا وہ عوام کے سامنے ہے ۔ انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدار آکر ملک میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی،

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں