نارروال ،خاتون کے ہاں دھڑ سے جڑے بچو ں کی پیدائش

اتوار 9 ستمبر 2018 14:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) نارووال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں کے دھڑ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع نادے قلعہ کالر والہ کی رہائشی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر ڈیلیوری کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال لایا گیا جہاںپر اعلی الصبح ڈیوٹی پر موجودلیڈی ڈاکٹروںنے چیک اپ کے بعد خاتون کا آپریشن کیا ۔ایک گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد خاتون نے دو جڑواں بجوں کوجنم دیا جن کے دھڑ آپس میں جڑے ہوئے تھے۔بچوں کو نازک صورتحال کے پیش نظر شعبہ اطفال میں منتقل کر دیا گیا۔بچوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں