نارووال‘دو سالہ بچی اغوا ،والدین غم سے نڈھال

منگل 18 ستمبر 2018 20:19

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال میں نا معلوم خاتون دو سالہ بچی کو اغوا کر کے لے گئی ،والدین غم سے نڈھال ہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ میراں شاہ حسین کی رہائشی کلثوم بی بی ڈی ایچ کیو ہسپتال میںالٹرا سائونڈ کے لئی15نمبر کمرہ جانے لگی تو وہاں موجود ایک نامعلوم خاتون نے اسے باتوں میں لگا کر کہا کہ آپ الٹرا سائونڈ کے لئے جائیں میں بچی کی حفاظت کرتی ہوں کلثوم بی بی اسکی باتوں میں آ کر بچی اسی کے پاس چھوڑ گئی جب کلثوم بی بی الٹراسائونڈ کروا کے باہر آئی تو نامعلوم خاتون 2سالہ عشاء فاطمہ کولے کر رفو چکر ہو چکی تھی جس پر خاتوں نے وہاں پر چیخو و پکار شروع کر دی تاہم ہسپتال میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے نظر آرہا ہے کہ نامعلوم خاتون چنگی رکشہ میں بیٹھ کر روانہ ہو رہی ہے اس واقعہ سے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں