نارووال،بے قابو کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق

ْجاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

منگل 2 اکتوبر 2018 17:36

نارووال،بے قابو کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) نارووال پسرور روڈ پربے قابو کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ،ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیاہے کہ نارووال سے پانچ کلو میٹر دور پسرور روڈپر ڈونگیاں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر چاندو کے کی طرف سے آنے والے موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد ،دو خواتین اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں تیس سالہ جمیلہ زوجہ جاوید، اسکی دو سالہ بیٹی زونیرہ، تیس سالہ ثمینہ زوجہ عارف اور پچپن سالہ منور شامل ہیںجاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو 1122نے فوری طور پر نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔جہاں پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس چوکی ڈومالہ نے کار قبضہ میں لے کر کارووائی شروع کر دی ہے اور نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں